ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایس ایس ایل سی سائنس پرچہ بہت زیادہ مشکل اور پیچیدہ تھا۔ اساتذہ اور طلباء کی شکایت

ایس ایس ایل سی سائنس پرچہ بہت زیادہ مشکل اور پیچیدہ تھا۔ اساتذہ اور طلباء کی شکایت

Tue, 03 Apr 2018 20:32:37    S.O. News Service

بھٹکل؍منگلورو3؍اپریل ( ایس او نیوز)ایس ایس ایل سی امتحان کا سائنس پرچہ جو 2اپریل کو ہوا تھا اس تعلق سے اساتذہ اور طلباء کا تاثر یہ ہے کہ پرچہ بہت ہی مشکل اور پیچیدہ تھا۔

ایک سرکاری ہائی اسکول کے ہیڈ ماسٹرنے جو کہ خود بھی سائنس ٹیچر ہیں، بتایا کہ سوالات کا پرچہ نکالنے کا جو بلیو پرنٹ ہوتا ہے ، سائنس کا پرچہ اس سے یکسر مختلف تھا اور مقررہ پیٹرن میں سوالات وضع نہیں کیے گئے تھے ۔ زیادہ تر یہ پرچہ سینٹرل سلیبس کے انداز پر منحصر تھا جبکہ اسے ریاستی نصاب کو ذہن میں رکھتے ہوئے وضع کیا جانا چاہیے تھا۔

کچھ ذہین طلباء کا کہنا ہے کہ پرچے کو بہت زیادہ پیچیدہ کردیا گیا تھا اور سوالات گھما پھرا کر پوچھے گئے تھے جس سے عام طلباء کو جوابات سمجھنے میں دقت پیش آنا یقینی ہے۔ یہاں تک کہ کچھ سوالات ایسے تھے جو ایس ایس ایل سی کی نصابی کتاب سے متعلق نہیں تھے۔

ادھر محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ سائنس کے پرچے کے سلسلے میں انہیں کہیں سے بھی کوئی باقاعدہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے۔ پرچوں کو سائنٹفک انداز میں ہی ترتیب دیا جاتا ہے۔ جو لوگ پرچے وضع کرنے کے لئے مقرر ہیں وہ طلباء کی ذہانت اور استعداد ہر سطح کے طالب علموں کو  سامنے رکھ کر پرچے تیار کرتے ہیں۔


Share: